ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے اقتدار میں صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے: راہل گاندھی

بی جے پی کے اقتدار میں صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے: راہل گاندھی

Fri, 13 Nov 2020 20:51:01    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز آسام کے صحافی پیراگ بھویاں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو براہ ہدفت تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والی صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’بی جے پی لیڈروں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے آسام کے صحافی پراگ بھویاں کو مشکوک حالات میں قتل کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ آسام، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں سچی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے اورتماشہ کرنے والوں کو تحفظ مل رہا ہے۔

کانگریس لیڈر نے دو دن پہلے صحافیوں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے نے کہا ’’اتر پردیش کے صحافی ونے تیواری کو بی جے پی کے غنڈوں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ اگر حقوق کا معاملہ چل نکلا ہے تو پھر یہ پوچھ لیا جائے کہ کچھ چنید صحافیوں کے لئے حقوق یاد آئیں گے یا ونے تیواری جیسے متاثرین کے لئے بھی‘‘۔


Share: